اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گلستانِ جوہر کراچی میں حکومتِ سندھ کی جانب سے تعمیر کردہ فلائی اور برج کا افتتاح کردیا ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے تختی کی نقاب کشائی کرکے جوہر موڑ اور موسمیات کے درمیان ٹریفک کی بے خلل روانی کے لیے جوہر چورنگی پر تعمیر کیے گئے پ±ل کا باضابطہ افتتاح کیا اور دعا کی۔ فلائی اوور کو ملک کے معروف فنکار ضیاءمحی الدین کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ اس موقعے پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو منصوبے کے متعلق بریفنگ دی۔ جوہر چورنگی پر تعمیر ہونے والے اس پ±ل کے تعمیراتی کام کو پانچ ماہ کی مختصر عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔ پ±ل کی تعمیر سے آٹھ طرفہ ٹریفک کے دباو¿ میں کمی واقع ہوگی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سمامہ اور پہلوان گوٹھ کے درمیان بھی بے خلل ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے جوہر چورنگی ہی کے مقام پر زیرتعمیر انڈرپاس کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ دریں اثناء، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد کے موقعے پر اہلِ علاقہ اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد میں جمع ہوگئی۔بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور جیئے بھٹو، زندہ ہے بی بی زندہ ہے اور وزیراعظم بلاول کے نعرے لگائے۔
بلاول