مقبوضہ کشمیر:آر ٹیکل370کی بحالی تک اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لوں گی:محبوبہ مفتی


نئی دہلی،  سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی  پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ دفعہ 370کی بحالی تک جموں و کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی۔محبوبہ مفتی نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دفعہ 370بحال نہیں کی جاتی وہ اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی کیونکہ 370کی بحالی ان کیلئے انتہائی اہم ہے۔ یہ میرے لئے زیادہ جذباتی مسئلہ ہے۔جبکہ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید انسانی حقوق کے کشمیری علمبردار خرم پرویز کے خلاف ٹیرر فنڈنگ کا بھی مقدمہ بنا دیا گیا ہے۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے گزشتہ روز اس نئے مقدمے میں خرم پرویز کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔ دسری جانب نئی دہلی کی ایک عدالت نے کشمیری صحافی عرفان معراج کو 10 دن کیلئے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی تحویل میں دے دیا ہے۔ کشمیری صحافی کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت پیر کے روز سرینگر کی ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔  بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے اور رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعہ کو ہونے  کے اعلان کے باوجود مقبوضہ کشمیر  کے عوام  نے جمعرات کو پہلا روزہ رکھاپاکستان میںرویت ہلال کمیٹی کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے اعلان کے فورا بعد مقبوضہ کشمیر  میں بھی  جمعرات کو روزہ رکھنے  کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن