سٹاک ہوم(آئی این پی)سویڈش پارلیمان نے نیٹو رکنیت کے لیے حکومت کو منظوری دے دی ہے،پارلیمان میں ہوئی رائے دہی میں نیٹو کی حمایت میں 37 کے مقابلے میں269ووٹ ملے ، ملک کی بائیں بازو کی اور گرین پارٹی نے اس قرارداد کی مخالفت کی ،سویڈش وزیرخارجہ ٹوبیاس بل اسٹروم نے اس رائے دہی کو ایک تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ عظیم دوئم کے بعد سلامتی کے حوالے سے سویڈن ایک سنگین دور سے گزررہا ہے،نیٹو کی رکنیت سے ملکی سلامتی کی ضمانت ملے گی اوریہ رکنیت یورپی اٹلانٹک علاقے کے دفاع کو مزید بہتر بنانے میں مدد بھی دے گی،بل اسٹروم نے کہا کہ سویڈن سائبر حملوں، جدید ٹیکنولوجی اور خلائی تحقیق جیسے شعبوں میں نیٹو سے تعاون کا اہل ہے اور قابل اعتبار رکن ملک بن سکتا ہے ،سویڈش وزیر دفاع پال جانسن نے کہا کہ ہماری فوج نیٹو سے ہم آہنگی کے لیے تیاریوں میں ہے، سویڈن کی نیٹو میں شمولیت سے دنیا میں سلامتی،دفاعی اور سیاسی لحاظ سے ایک تاریخی واقعہ ہوگا، واضح رہے کہ نیٹو کا رکن بننے کیلیے ترکیہ اور ہنگری کی حمایت کا ملنا ضروری ہے،اس وقت نیتو میں 28رکن ممالک ہیں ۔