اسلام آباد (خبرنگار)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عدالتوں میں پیش ہونے سے بچنے کیلئے عمران خان قتل کاڈرامہ رچارہاہے اپنے ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ ان ٹوپی ڈراموں کا مقصد ریاست کو بدنام اور امریکہ واسرائیل کی ہمدردی وصول کرنا ہے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے میک اپ لگانا اور عدالت جاتے ہوئے برقع پہننا باعث شرم ہے نیازی صاحب آپ سیاست دان نہیں کامیڈین ہیں قوم آپ کی اداکاری جان چکی ہے تمھاری کوشش ہے کہ قوم کو ایک بار پھر دھوکہ دے کرآئندہ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ووٹ ملے۔ ۔حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ خان صاحب پہلے تم نے چار نامعلوم افراد پر قتل کا الزام لگایا جس کے بارے تم نے ویڈیو ریکارڈ کی ہیپھر تم نے شہباز شریف رانا ثنائ اللہ اور ہیری ڈرٹی نامی شخص پرالزام لگایاپھر آصف زرداری پر اور آئی جی پولیس اسلام آباد اور پنجاب پرقتل کا الزام لگایاآپ قوم کو بتائیں ان میں سچ کیاہے اور جھوٹ کیا ہیریکارڈشدہ ویڈیو اور جن پر تم نے قتل کا الزام لگایا ثبوتوں کے ساتھعدالت کو پیش کریں آپ کو پولیس اور فوج سیکورٹی پر اعتماد نہیں پھر زلمی خلیل زاد سے کیوں سیکورٹی نہیں لیتے عمران خان تم پاکستان کی سیاست میں ایک مکار اور جھوٹا کردار ثابت ہوچکے ہو۔
عدالتوں میں پیش ہونے سے بچنے کیلئے عمران قتل کاڈرامہ رچارہا، حافظ حمداللہ
Mar 24, 2023