مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان کی پہلی تراویح، لاکھوں افراد کی شرکت


مکہ مکرمہ (اے پی پی)سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں لاکھوں مسلمانوں نے رمضان کی پہلی شب عشا اور ترویح کی نمازیں باجماعت اد کی ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں گزشتہ  شب  لاکھوں  مقامی شہری، مقیم غیرملکی اور دنیا بھر سے آئے ہوئے عمرہ زائرین عشا اور تراویح ادا گی۔مسجد الحرام میں امام و خطیب شیخ ڈاکٹر یاسر الدوسری اور حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے تروایح پڑھائی۔حرمین الشریفین انتظامیہ نے زائرین کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کررکھی تھیں جبکہ آپریشنل پلان پر عملدرآمد کیلیے کارکنان اوران کی نگرانی کے لیے سپروائزر تعینات کیے گئے  ہیں  اور  آب زمزم کی فراہمی اور مسجد الحرام کو معطر کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن