سندھ گورنر ہائوس میں عوام کیلئے افطار کے اہتمام کا اعلان

Mar 24, 2023


 اسلام آباد (آئی این پی ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے کہا ہے کہ  30 روزوں تک گورنر ہاوس میں عوام کیلئے افطار کے اہتمام کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پہلے روزے سے 30 رمضان المبارک تک گورنر ہاس کے دورازے کراچی کے عوام کیلئے کھلے رہیں گے جبکہ جو افراد افطار کیلئےآئیں گے انہیں تسبیح، ٹوپی اور جائے نماز کا تحفہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نجی این جی او کے دسترخوان پر آیا ہوں، بہت برے حالات ہیں ملک کے! زیادہ تر تعداد مڈل کلاس فیمیلز کی ہے، عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔

مزیدخبریں