گوجرخان (نوائے وقت رپورٹ) ممتاز مذہبی سکالر اور روحانی شخصیت پروفیسر احمد رفیق اختر نے کہا ہے کہ یتیم ہونے والوں کی حضرت محمد کے ساتھ براہ راست نسبت ہے، جنہیں اللہ تعالی نے یتیم پیدا کیا، اور پھر اگلے چند سالوں میں انہیں والدہ، دادا اور چچا کے رشتوں سے بھی محروم کر دیا، وہ اس لیے کہ خدا خود انکی تعلیم و تربیت کرنا چاہتا تھا، آپ سب کی ترجیحات بہترین علم کا حصول ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سویٹ ہومز کیڈٹ کالج گوجرخان میں لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ سویٹ ہومز کے چیئرمین زمرد خان ہلال امتیاز نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ یہ خدا کا معجزہ ہے کہ اس نے مجھے اس کام کے لئے چنا اور 12 سال قبل قائم ہونے والے سویٹ ہومز کی کراچی تا شمالی وزیرستان اور آزادکشمیر تک برانچوں میں ہزاروں بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت و کفالت کی جا رہی ہے جس کے لیے لوگ جوق در جوق میرے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ پروفیسر احمد رفیق اختر نے کیڈٹ کالج میں لیبارٹری کا افتتاح کیا۔
پروفیسر احمد رفیق