پاکستانی سفارتخانہ پیرس میں  پرچم کشائی تقریب، مل نغمے پیش 


پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) سفارت خانہ پاکستان پیرس میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سفارتخانے کے حکام کے ساتھ ساتھ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ سفیر ِپاکستان عاصم افتخار احمد نے 23 مارچ 1940ءکی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس دن برصغیرکے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن کے حصول کےلئے قرارداد پاکستان منظور کی تاکہ وہ اپنی ثقافت، اقدار اور عقیدے کے مطابق زندگی بسر کر سکیں۔ انہوں نے پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے تحریک آزادی کی بھرپور قیادت کی اور اپنی سیاسی، آئینی اور جمہوری جدوجہد سے پاکستان حاصل کیا۔ تقریب میں ملی نغمے پیش کئے گئے اور بچوں نے تقاریر کیں۔ 

سفارت خانہ پیرس 
 

ای پیپر دی نیشن