راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پوٹھوہار ڈویژن پولیس اور محکمہ فوڈ نے مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے آٹے اور گندم سے لدی 06 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،نصیر آباد پولیس نے ڈرائیور پرویز اور مشتاق کو گرفتار کرکے 1200 تھیلے گندم جبکہ ڈرائیور زاہد سے 900 تھیلے آٹا برآمد کیا،ٹیکسلا پولیس نے ڈرائیوروں زیارت اور نوید کو گرفتار کرکے 1270 تھیلے آٹا برآمد کیا۔
،صدرواہ پولیس نے ڈرائیور ساجد کو گرفتار کرکے 640 تھیلے آٹا برآمد کیا۔
آٹا،گندم سے لدی 6گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام
Mar 24, 2023