بلدیاتی نمائندوں کی غیر موجودگی میں یونین کونسلز ٹیکس نہیں لگا سکتیں، اجمل بلوچ


 اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ، سیکرٹری و کنونیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری ،بھارہ کہو مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ زاہد دانیال اور پی ڈبلیوڈی ٹریڈرز یونین کے صدر چوہدری ریاست علی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے دیہاتی علاقوں اور سوسائیٹیز کے تاجروں سے ٹیرف سے دوگنے ریٹ پر پروفیشنل ٹیکس، ٹریڈلائینس اور بورڈ ٹیکس کی وصولی کی جاتی رہی ۔ گذشتہ ستمبر میں خود ساختہ ٹھیکے ختم ہو گئے تھے جبکہ نئے ٹھیکے نیلام نہ کئے گئے کیونکہ بلدیاتی نمائندوں کی غیر موجودگی میں یونین کونسلز ٹیکس نہیں لگا سکتیں، جبکہ ایم سی آئی کے ڈائریکٹوریٹ میونسپل ایڈمنسٹریشن کو لائیسنگ کے اختیارات واپس مل گئے، ایک بار پھر یونین کونسلز کا مافیا سرگرم ہوگیا ھے اور سیکرٹری کی طرف سے نوٹس جاری کئے جا رہے ہیں جن کا ان کے پاس کوئی اختیار ہی نہیں ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور چیف کمشنر آئی سی ٹی کیپٹن (ر) میر نور الامین مینگل اور ڈپٹی کمشنر آئی سی ٹی عرفان میمن سے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پروفیشنل اور بورڈ ٹیکس کے نام پر ہونے والے فراڈ کا نوٹس لیں ۔

ای پیپر دی نیشن