ر مضان مےںتمام مسالک اشعال انگیز تقاریر سے اجتناب کریں ، اظہار بخاری


 راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)قیام امن و امان کے سلسلہ میں سی پی او سید خالد ہمد انی سے خصوصی ملاقات کے دوران چےئرمین سفیر امن معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا علماءکرام کی خدمات صوبے میں خصوصی طور پر ضلع راولپنڈی میں امن و امان بر قرار رکھنے میں مثالی ہیں ۔ امن کمیٹی ایک ہرا بھرا درخت بن چکی ہے ، امن کمیٹی کو سرکاری سطح پر قانونی حثییت دی جائے۔تاکہ امن امان کے سلسلہ میں باقار طریقے سے امن کمیٹی اپنا کردار ادا کر سکے ۔ امن کمیٹی کے تمام اراکین ضلع کا دورہ کرکے بین المسالک ہم آہنگی کی راہ ہموار کریں ۔جو کہ راولپنڈی کے علماءکی روایت ہے ۔تمام مسالک اشعال انگیز تقاریر سے اجتناب کریں ۔ رمضان المبارک میں ضلعی امن کمیٹی کا کردار مثالی ہوگا ۔ اظہار بخاری نے کہا پاکستان اس وقت جس نازک صورت حال سے دو چار ہے ، اس لیے ہم اپنی فکری ، اور مذہبی صفوں میں کو ئی نفرت کا شگاف نہ پڑ ھنے دیں ۔ صرف ماہ رمضان کے دنوں میں نہیں ، بلکہ زندگی کے ہرلمحہ میںامن ، بھائی چارے ، روداری کی فضا بحال رکھی جائے ۔ 

ای پیپر دی نیشن