جناح اقبال فورم نے سفید پوش خاندانوں میںرمضان راشن کے تحائف تقسیم کئے


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)یوم پاکستان کو ایک انوکھے انداز سے منانے کےلئے جناح اقبال ساﺅتھ ایشین فورم نے بیسیوں سفید پوش خاندانوں میںرمضان راشن کے تحائف تقسیم کئے جناح اقبال ایجوکیشن سکول راولپنڈی میں منعقدہ یوم پاکستان کی اس خصوصی تقریب کے مہمان خصوصی لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج سہیل ناصر تھے جبکہ صدارت مظفر محمود قریشی سابق فیڈرل سیکریٹری نے کی فورم کے چیئرمین رانا عبدالباقی کے علاوہ کموڈور (ر) شاہد نواز ، پروفیسر ڈاکٹر عقیلہ آصف ارسلان اکبر عباسی ، سجاد اکبر عباسی ، ڈاکٹر مسز صباحت سجاد سکول کے طلبہ اور مستحق خواتین و حضرات کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن