اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں بحیثیت قوم عہد کرنا ہوگا کہ وطن عزیز سے نفرتوںکے خاتمے،امن محبت اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے ہر شخص کو اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا جبکہ سیاست دانوں ، حکمرانوں اور ریاستی اداروں کو پاکستان کے بانیوں کی سیاسی دانشمندی ، شعور اور مشکلات حالات سے نمٹنے کے جذبے کو اپناکر وطن عزیز کو موجودہ سیاسی افرا تفری اور معاشی بدحالی سے نکالنے ، اخلاقی گراوٹ اور قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کرکے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا آج عہد کرنا چاہئے اگر آج ہم یوم پاکستان کے اصل فلسفے پر عمل پیرا ہو جائیں توایٹمی پاکستان ،معاشی طور پر دنیا پر راج کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ترجمان ضیاءاحمد راجہ ، سی ای او الصفاءمارکیٹنگ فہد چوہدری سمیت دیگر موجود تھے ۔محمد کاشف چوہدری نے کہابحیثیت قوم ہمیں بھی نفرتوں کے خاتمے اور امن و محبت اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔