اسلام آباد کا واحد ریلوے سٹیشن مارگلہ ، 2مسافر ٹرینیں چل رہی ہیں


 اسلام آباد(صلاح الدین خان )اسلام آباد کا واحد ریلوے سٹیشن مارگلہ ہے سیکٹر آئی نائین میں واقع ہے یہ سٹیشن مظفر آباد برانچ لائن پر واقع ہے اس کے دو پلیٹ فارم ہیں اس کا آغاز 21نومبر 1979کو ہوا افتتاح محمد خان جو نیجو نے کیا ، 1988، میں یہ عاضی طور پر مسافر ٹرینوں کے لیئے بند کر دےا گےا صرف مال بردار ٹرینوں کے لیئے استعمال کےا جاتا رہا ،13مئی 2009کو وزیر ریلوے غلام احمد بلو نے اس کا دوبارہ افتتاح کےا اسلام آبا د سے کراچی گرین لائن اور اسلام آباد ایکسپریس لاہور تک ٹرین سروس شروع کی گئی، اس وقت یہاں سے دو مسافر ٹرینیں چل رہی ہیں اپ گریڈیشن کے بعد گرین لائن کراچی تک اور اسلام آباد ایکسپریس لاہور تک چلتی ہے۔ گرین لائن کراچی تک دن 15بجے چلتی ہے اے سی پار لر کا کرایہ 8950 روپے اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 9950 روپے، اے سی لوئر کا کرایہ 7950روپے، اکانومی کلاس کا کرایہ 4400روپے ہے۔ اسلام آباد ایکسپریس دن17.15 بجے چلتی ہے ا ے سی پار لر کا کرایہ 1600 روپے اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 1350 روپے، اے سی لوئر کا کرایہ 1250روپے، اکانومی کلاس کا کرایہ750روپے ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...