اسلام آباد(نا مہ نگار)صدر شمالی پنجاب پاکستان عوامی تحریک قاضی شفیق،جنرل سیکرٹری سردار صابر خان نے الیکشن ملتوی کئے جانے پر اپنے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دھن دھونس،دھاندلی والے بدمعا شی نظام کو بدلنا ناگزیر ہو چکا ھے،،انہوں نے کہا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود پاکستان عوامی تحریک نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا،مگر حکومت کی مرضی نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی حکم عدولی کرتے ہوئے انتخابات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا،ہم اس غیر آئینی عمل کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے کرپٹ نظام انتخاب کو بدلنے کے لئے سب سے پہلے آواز اٹھائی اور اب تک اسی موقف پر قائم ہے، جب کہ کچھ لوگ نظام کی تبدیلی کی بات تو کرتے ہیں،مگر اسی بدبودار نظام کے سہولت کار کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔