امریکی ہیش ٹیگ

Mar 24, 2023

ڈاکٹر نداایلی

۔۔۔۔۔ دیدہ و دل۔۔۔ ڈاکٹر ندا ایلی
 
امریکہ میں گورے پولیس والوں کی طرف سے کالے امریکیوں پر ظلم پر ہمارے ہاں سوشل میڈیا پر امریکہ میں تعصب کا ہیش ٹیگ چلا تو اسے اپنے ہا ں کی روزمرہ کی باتیں یاد آنے لگیں۔۔۔۔۔ پٹھان ہے اس پر لطیفہ تو بنتا ہے۔پنجابی ہے لہجہ توپینڈو ہی ہو گا نا؟۔۔۔۔آپ لہجے سے اردو سپیکنگ لگتے ہیں آپ واقعی سندھی ہیں یا مہاجر ہیں؟۔۔۔ بلوچی ؟ وہ تو دہشت گرد ہی ہوتے ہیں۔۔ ان سے ہمدردی کی کیا ضرورت ہے۔؟پشاور سے آیا ہے کہیں افغان مہاجر ہی نہ ہو۔۔۔۔ارائیں ہے جھوٹ توبولے گا۔۔ ہم کمی کمین چمار موچی کو اپنے ساتھ کیسے بٹھا سکتے ہیں؟۔۔۔۔۔۔ بیٹا کنیر ماچھی ملاح اور ترکھان کو اس کی اوقات مں رکھنا ضروری ہوتا ہے۔۔۔۔۔ معاف کیجئے گا ہم راجپوت ہیں جاٹوں میں شادی نہیں کرتے۔۔۔۔یہ خود کو پٹھان بتاتی ہے اور رنگ دیکھو کتنا پھیکا ہے۔۔ جھوٹی۔۔۔۔ اس کی ماں انگریز تھی بس اندازہ لگا لو کیا کریکٹر ہو گا اس کا بھی۔۔۔۔۔ سوری ہمارا بیٹا صرف انگلش مں بات کرتا ہے) اگرچہ ہم گھر میں سارا دن اردو پنجابی میں بات کرتے ہیں(۔۔ بچپن سے انگلش میڈیم میں جو پڑھا ہے۔ اردو بڑ ی کمزور ہے۔۔۔۔)۔ اتنے فخر سے اپنی مادری زبان کی کم فہمی کا رونا روتے ہوئے میں نے دنیا کے کسی ملک کے باشندے کو نہیں دیکھا۔۔ ترک ،جاپانی ،چینی انگریز سب ہی اپنی زبان کو اون کرتے ہیں (۔۔ اس کا اردو پنجابی انگلش کا ایکسنٹ کتنا برا ہے۔۔۔۔ ) ایکسنٹ اچھا یا برا نہیں ہوتا۔ کسی بھی علاقے کے رہنے والوں کا ایکسنٹ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔(۔۔ ماں کالی ہے تو بیٹی تو کالی ہونی ہی تھی۔۔۔۔۔ اس کے جسم پر پھلبہری ہے اچھا ہے کہ سارا جسم ہی سفید بھورا کرا لے۔۔۔۔۔ رشتہ دیکھ آئی ہوں لڑکی لڑکے کا رنگ بہت ڈارک تھا۔ ٹالنے کا سوچ رہی ہوں۔۔۔یہ ساری باتیں ہمارے ارد گرد کی ہیں اور میں سوچ رہی ہوں کہ پہلے ہم اپنے ارد گرد پھیلے، ہمارے خون میں رچے بسے نسلی تعصبات سے تو نمٹ لیں۔ پھر امریکہ والا ہیش ٹیگ بھی فیس بک تویٹر پرلگا لیں گے۔
[3/23, 1:35 PM] Gn But Sb: مراعات یافتہ طبقہ اور عام آدمی کو درپیش مسائل 

مزیدخبریں