لاہور(نیوز رپورٹر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک شکیل اعوان کے صاحبزادے تمشیل شکیل اعوان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ ملک تمشیل شکیل اعوان کی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب ایک بڑے سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلزپارٹی ، تحریک لبیک پاکستان ، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن اور مختلف طلبہ تنظیموں کے قائدین اور کارکنان سمیت ممتاز سیاسی وسماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
معززمہمانان گرامی نے پروقار تقریب میں دولہا ملک تمشیل شکیل اعوان سمیت دلہن کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا اورانہیں پھولوں سمیت قیمتی تحائف پیش کئے۔
ملک شکیل اعوان کے فرزند تمشیل اعوان کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل
Mar 24, 2023