لاہور بزنس مین فرنٹ کے کاررواں میں چیئرمین امجد چوہدری ، شیر لاہور سید عظمت علی شاہ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار 


 لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور کے اقتصادی و تجارتی حلقوں میں بڑی اور اہم شمولیت کا اعلان ہوگیا۔ لاہور بزنس مین فرنٹ کے کاررواں میں چیئرمین امجد چوہدری اور شیر لاہور سید عظمت علی شاہ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے لاہور کی ہردلعزیز تاجر قیادت میاں ہارون رشید صدر پلاسٹک ٹریڈرز ایسوسی ایشن ، میاں محمد ادریس صدر مرکزی تنظیم تاجران سنٹرل پنجاب ، حافظ عطا الرحمن جٹ چیئرمین انجمن تاجران لاہور ، میاں محمد سعید صدر انجمن تاجران ڈیفنس بورڈ ، میاں محمد سلیم جنرل سیکرٹری والٹن کینٹ بورڈ ، میاں اعجاز صدر گڑھی شاہو بورڈ ، ملک ناظم صدر لٹن روڈ ، سلیم خان جنرل سیکرٹری گڑھی شاہو بورڈ ، حافظ عبید الرحمن چھٹہ صدر موتی بازار ، حاجی لیاقت حیات چیئرمین ڈیفنس بورڈ ، ظفر سندھو صدر والٹن روڈ ، کاشف شیخ صدر کشمیری بازار ، عباس صدر وزیر خان مسجد دہلی گیٹ ، محمد امین جنرل سیکرٹری شمالی لاہور ، عثمان راجپوت سینئر نائب صدر چاہ میراں بازار ، چوہدری غفار سنت نائب صدر مصری شاہ لوھا مارکیٹ ، محمد فیصل صدر بادامی باغ ، میاں طارق صدر لکی سنٹر جیل روڈ ، چوہدری احمد تاجر راہنما ھال روڈ سمیت لاہور کی بازاروں مارکیٹوں کے اہم ترین سٹیک ہولڈرز نے شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

 پروقار تقریب عشائیہ میں شریک تاجر قیادت اور شمولیت کرنے والے تاجر رہنماوں کا چیئرمین لاہور بزنس مین فرنٹ محمد امجد چوہدری اور شیر لاہور سید عظمت علی شاہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ان محبتوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن