لاہور( نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز پہلے رمضان المبارک کے موقع پرپولیس وقانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی ہائی الرٹ کر کے شہر بھر میں ناکے لگائے تھے جبکہ آج نما ز جمعہ کے وقتمسا جد،امام بار گا ہو ںاو ر نماز جمعہ کے اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظاما ت کئے جائیں گے۔ پہلے رمضان المبارک کے موقع پر پولیس وقانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شہربھر میں گزشتہ روزسکیورٹی ہائی الرٹ کی تھی۔شہرکے داخلی راستوں کی کڑی نگرانی اور اہم سرکاری عمارات ،بس ‘ ویگن سٹینڈز اور کاروباری و تجارتی مرا کز اور بازاروںمیں سفید پارچات میں نفری تعینات تھی۔لاہورپولیس نے ہر تھانے کی حدود میں لو ہے کے بیرئیرلگاکرنا کے لگائے تھے۔جہاں تعینات اہلکارمشکوک اور بڑی گا ڑیوں کو روک کر چیک کرتے رہے جبکہ شہرمیں پولیس گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا تھا ۔ آ ج نما ز جمعہ کے وقت مسا جد،امام بار گا ہو ںاور نماز جمعہ کے اجتماعات کی سکیو ر ٹی کے سخت انتظا مات کے علاوہ دینی درسگاہوں،مسا جداورامام بار گا ہو ںکی انتظامیہ کو اپنے طور پر بھی سخت سکیو ر ٹی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ نما ز جمعہ کے وقت مسا جداورامام بار گا ہو ں میں پولیس کی بھاری نفر ی تعینات کی جا ئیگی ۔نما زجمعہ کیلئے مسا جداورامام بار گا ہو ں میں نما ز یوں کو میٹل ڈ یٹکٹر سے تلا شی لے کر اندرداخل ہونے دیا جا ئیگا۔مسا جداورامام بار گا ہو ںسے ملحقہ اونچی عمارتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ دینی درسگاہوں ،مسا جداورامام بار گا ہو ں کے قریب گاڑیوں اور مو ٹر سا ئیکلوںکی پارکنگ کی اجازت نہیں دی جا ئیگی ۔اہم مساجد سے ملحقہ اونچی عمارتوں پر ماہرنشانہ باز بندوقچی تعینات کئے جائیں گے اور ان کے پاس دوربینیں بھی ہوں گی۔
یکم رمضان ‘شہرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ‘ناکے‘آج بھی سخت انتظامات
Mar 24, 2023