کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے صوبے کے عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے اقدام اٹھاتے ہوئے قیمتوں پر کنٹرول کیلئے سندھ میں آرڈیننس نافذ کر دیا، جس کے مطابق مہنگی اشیاء کی فروخت پر سزا دی جائے گی۔ منافع خور کی دکان سیل اور سامان ضبط ہو گا۔ قیمتوں پر کنٹرول کا آرڈیننس گزشتہ روز سے نافد ہو گیا ہے۔ فوڈ انسپکٹرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات مل گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آرڈیننس سے قیمتوں پر کنٹرول ہو گا۔
سند ھ :مہنگائی پر قابو پانے کیلئے آرڈیننس جاری ،منافع خورو کو سزا دی جائے گی
Mar 24, 2023