گھر میںگھس میں خاتون ‘بھائیوںپر تشدد کرنیوالے 3رشتہ دار ملزم گرفتار


لاہور(نامہ نگار)لیاقت آباد پولیس نے گھر میں گھس کر خاتون اور اس کے بھائیوں پر تشدد کرنے والے ان کے تین رشتے دار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کو ون فائیو پر جھگڑے کی کال موصول ہوئی‘ پولیس نے تشدد میں ملوث 3 ملزمان حسنین، حسین اور حمزہ گرفتار کرلئے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے مطابق ملزمان نے لبنی نامی خاتون کے گھر جا کر خاتون اور اس کے بھائیوں پر تشدد کیا۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ مدعیہ اور ملزمان آپس میں رشتہ دار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن