لاہور(نامہ نگار) سابق سی سی پی او لاہور شیخ عمر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔شیخ عمر ان دنوں ممبر وفاقی محتسب کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ شیخ محمد عمر کو دل کی تکلیف ہونے پر نیشنل ہسپتال ڈیفنس لایا گیا تھا ،مگر وہ جانبر نہیں ہو سکے۔ شیخ محمد عمر کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور سے تھا۔ڈی آئی جی عمر شیخ کے والد سیالکوٹ کے نواحی علاقے ڈسکہ سے ہجرت کرکے خان پور گئے۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم بی اے کیا بعدازاں 1989میں مقابلے کا امتحان پاس کیا۔انہوں نے 20 ویں کامن سے اپنے پولیس کیرئیر کا آغاز کیا۔
سابق سی سی پی او لاہور شیخ عمر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
Mar 24, 2023