لاہور(نامہ نگار)یوم پاکستان کے موقع پر شہریوں کی سہولت کیلئے سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے تمام ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز کھلے رہے۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروزکا کہنا تھا کہ لاہور پولیس عوامی سہولیات کی فراہمی میں پیش پیش ہے۔لائسنس سینٹرز پر روزانہ کم از کم 10 ہزار سے زائد شہریوں کو مختلف سروسز فراہم کی جارہی ہیں، شہری جب مرضی لائسنس سروسز کیلئے تشریف لاسکتے ہیں۔ گریٹر اقبال پارک سینٹر، ڈی ایچ اے، لبرٹی سینٹر، ارفع کریم سینٹر اور بحریہ ٹاؤن سینٹر بھی رات 12 بجے تک کیلئے کھلے ہیں۔ مناواں سینٹر، لبرٹی سینٹر 24/7 کھلے رہیں گے۔
یوم پاکستان پر بھی ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز کھلے رہے
Mar 24, 2023