لاہور (کلچرل رپورٹر )پاکستان پیس گروپ کے چرمین قمرالزماں بابر نے کہا ہے کہ شہدائے وطن ہمارے ماتھے کا جھومر اور مادر وطن کی آبرو ہیں۔پاکستان شہدا کی امانت ہے آج بھی پاک فوج پولیس قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنے لہو کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔انہوں نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی اور ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی فورسسز کے ساتھ ہے۔شہدا کی قربانیاں ضائع نہیں جانے دینگے۔پہلے بھی ہماری بہادر فورسسز نے دہشت گردوں کا سر کچلا۔ اب بھی اس ناسور کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔پاکستان کو ہر حال میں امن کا گہوارہ بناکر رہیں گے۔دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ملک کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنگے۔یہ ملک لاکھوں جانیں قربان کرکے حاصل کیا گیا تھا۔اس کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے
مادر وطن پر جانیں قربان کرنے والے ہمارا فخر ہیں:قمرالزماں بابر
Mar 24, 2023