پی ٹی آئی جمہوریت پسند نہیں، انتشار پسند جماعت ہے:شہاب الدین 


کاہنہ (نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سابقہ ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جمہوریت پسند نہیں انتشار پسند جماعت ہے اس پر فوری پابندی ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔ عمران نیازی نے اپنی افواج پاکستان سمیت ملکی سلامتی کے ضامن تمام اداروں کو تقسیم کرنے کی جو مہم چلارکھی ہے ۔اس کا ملکی اداروں کو سختی سے نوٹس لینا چاہے اور عمران نیازی سمیت پی ٹی آئی کی تمام نااہل ٹیم کے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہے۔

ای پیپر دی نیشن