یوم پاکستان ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،بیرسٹرنورین شیخ


کراچی(کامرس رپورٹر ) سینئر قانون دان معروف سماجی رہنمابیرسٹر نورین شیخ نے کہا ہے کہ 23 مارچ 
ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کو عظیم مقصد کے لیے متحد کیا۔ قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تحریک آزادی کے قائدین کی قربانیوں سے حصول پاکستان کی راہ ہموار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر اس وقت گامزن ہوسکتا ہے جب پوری قوم متحد ہوکر میدان عمل میں نکلے، آج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم بزرگوں کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو عظیم ترملک بنائیں گے، دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کوترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرے۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کا راز جمہوریت میں پوشیدہ ہے، جمہوری روایات سے رواداری، ہم آہنگی اور برداشت کو فروغ ملے گا۔ یوم پاکستان2 8سال پہلے کے عظیم دن کی یاد دلاتا ہے، 23 مارچ 1940 کو مسلمانوں نے الگ ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طورپرمنا رہے ہیں، ہمیں ماضی پر نظر ڈالتے ہوئے مستقبل کی فکر کرنی ہوگی، ہمیں کامیابیوں کے ساتھ ساتھ کوتاہیوں کا جائزہ بھی لینا ہوگا۔ پاکستان ایک جمہوری جدوجہد کے ذریعے وجود میں آیا، پاکستان کی سلامتی، ترقی وخوشحالی کا رازجمہوریت میں پوشیدہ ہے، آئینی وقانونی بالادستی کے بغیرہم آبرومند نہیں ہوسکتے۔آج کے دن عہد کریں کہ پاکستان کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کے لئے ہر ممکنہ کوششیں اور کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن