علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ المیہ،تحقیقات کرائی جائے:حافظ نعیم

Mar 24, 2023


کراچی (کامرس رپورٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے نیو کراچی میں مولانا سلیم کھتری اور گلستان جوہر میں مولانا عبدالقیوم صوفی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات کرائی جائے ،قتل کی وارداتوں میں ملوث مجرموں اور ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور قرارواقعی سزا دی جائے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ علماء کرام سمیت ہر شہری کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے ،عوام کے تحفظ اور امن وامان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کرداربہت اہمیت کاحامل ہے ،علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ کی لہر کا دوبارہ شروع ہونا نہ صرف حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے بلکہ اس سے مذہبی حلقوں اور عوام کے اندر بھی شدید بے چینی و اضطراب پیدا ہورہا ہے جسے دور کیا جانا انتہائی ضروری ہے ، ان وارداتوں کے جو بھی محرکات ہوں ان کی روک تھام کرنا اور پیدا شدہ صورتحال کا نوٹس لیا جانا چاہیئے ۔

مزیدخبریں