کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار یاسر خان ببر نے یوم پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں گلستان جوہر چورنگی پر 550میٹر لمبے اور19;46;2میٹر چوڑے فلائی اووراور تھرکول پاور کے 660میگاواٹ کے دو بجلی گھروں کی بروقت تکمیل سندھ حکومت کی جانب سے صوبے کی عوام کے لیئے یوم پاکستان کا تحفہ ہے تھرکول پاور کے دو بجلی گھروں کی تعمیر محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کا خوا ب تھا جوپورا ہوا جبکہ کراچی میں جوہر چورنگی فلائی بنانے کاوعدہ پیپلز پارٹی نے گلستان جوہر کی عوام
سے کیا تھا جو کہ بروقت مکمل ہوا، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنی رہائشگاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، یاسرخان ببر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ا?صف علی زرداری، محترمہ ادی فریال ٹالپر، چیئرمین بلاول بھٹو اور محترمہ ا?صفہ بھٹو سندھ کی ترقی کے لیئے نہایت سنجیدگی سے اقدامات کر رہے ہیں ، پیپلز پارٹی نے گلستان جوہر کی عوام سے فلائی اوور اور انڈر پاس بنانے کا وعدہ کیا تھا فلائی اوور مکمل ہوچکا ہے جبکہ انڈر پاس کا چالیس فیصدسے زائد کام مکمل کیا جاچکا ہے سال رواں میں وہ بھی ٹریفک کے لیئے کھول دیا جائیگا ،گلستان جوہر چورنگی پر فلائی اوور کی ضرور ت تھے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوعوام کی حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں وہ اسوقت ایشائ کی عظیم نوجوان لیڈ رہیں نوجوان پیپلز پارٹی کانہیں بلکہ ملک کا اثاثہ ہیں ، تھرکول میں دو بجلی گھروں کے افتتاح سے تھر کی عوام کے ساتھ ساتھ قریب ترین دیگر اضلاع کی عوام کو بھی سستی بجلی ملے گی اور لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں بھی کمی ا?ئیگی محترمہ بے نظیر بھٹو کا ایک اور خواب پورا ہوا تھرکول بجلی کے ایک اور منصوبے سے پیداوار شروع ہوچکی ہے تھرکول سے اس وقت بجلی کی پیداوار 6600میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان نے پنجاب کو الجھایا ہوا ہے جبکہ سندھ ترقی کررہا ہیعمران خان نے اپنے دور اقتدار میں صوبہ پنجاب اور کے پی کے کا بیڑا غرق کیا جس کیو جہ سے پنجاب اور کے پی کے کی عوام عمران خان سے بیزار ہوگئی ہے جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور سندھ ترقی کر رہا ہے سندھ کے مختلف شہروں میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور مختلف میگا پروجیکٹس پر کام نہایت تیزی سے جاری ہے ، جس میں سڑکوں ،فلائی اوور، بجلی، سیوریج، بارش کے پانی کی نکاسی کے ساتھ ساتھ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے جاری ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ ترقی میں بہت ا?گے جارہا ہے اور پیپلز پارٹی سندھ کی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیئے جدوجہد جاری رکھے گی۔