کراچی(کامرس رپورٹر )چیئرپرسن سندھ کمیشن فار اسٹیٹس آف ویمن نزہت شیریں کا کہنا ہے کہ خواتین کے بارے میں زیادہ ریسرچ نہیں کی جاتی بس کاپی پیسٹ کردیا جاتا ہے۔ سیاسی عمل میں شمولیت ضروری ہے ۔۔اداروں کے بارے میں معلومات رکھیں۔ تشدد سہنے کے بجائے تشدد کو ختم کریں۔ کراچی میں ویمن میڈیا سینٹر کی دس روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں چیئرپرسن سندھ کمیشن فار اسٹیٹس آف ویمن نزہت شیریں نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عہدے پر رہنا اہمیت نہیں رکھتا عہدے پر رہ کر کام کرنا اہمیت رکھتا ہے۔جب عورتیں ایک دوسرے سے دوستی نہیں کریں گی تو مردوں کو ہاتھ اٹھانا آسان ہوگا. معاشرے کو ڈیجیٹیلائزڈ کرنے میں آپ بچیاں ساتھ دیں۔