اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں فحاشی کو فروغ دیا جا رہا ، نوید الحسن مشہدی 

اسلام آباد(نامہ نگار )سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان شیخ الحدیث الحاج مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف کی زیر صدارت بقائے پاکستان کنونشن منعقد ہوا ،پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی نے کہا کہ بدقسمتی سے اسلام کے نام پر بننے والے وطن عزیز پاکستان میں فحاشی اور بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے جو کہ مغربی ثقافت کو عام کرنے اور اسلامی اقدار کو مسمار کرنے کی عالمی سازش اور بیرونی ایجنڈاہے اور عورت مارچ اس کی واضح مثال ہے ۔مغربی چندے پر پلنے والی این جی اوز مختلف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے پاکستان میں فحاشی اور بے حیائی کو عام کرنا چاہتیں ہیں ،یہ ففتھ جنریشن وار کا حصہ ہے ۔ہمیں بحیثیت مسلمان قوم مغربی ثقافت کی یلغار کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے اورمیڈیا ہاو¿سز کو پیمرا قوانین کا پابند بنانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عورت مارچ سے پاکستانی معاشرے اور اسلامی ثقافت کو شدید خطرات لاحق ہیںلہٰذاہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خواتین کو فنڈ مہیا کرنے والی این جی اوز کیلئے JITبنائی جائے جوتحقیقات کرے کہ پاکستان میں مغربی ثقافت کو عام کرنے اور فحاشی وبے حیائی پھیلانے کیلئے فنڈز کہاں سے آتے ہیںاورپیمرا کو چاہیے کہ میڈیا چینلزکو اخلاقی ،فکری اور تربیتی پروگرام کیلئے مختص اوقات کار کا پابند بنائے۔انہوں یہ بھی کہا کہ صحابہ واہل بیتؓ کی ناموس کا قانون پارلیمنٹ سے منظور ہوچکا ہے جو کہ خوش آئند ہے لہٰذا اسے سینٹ سے منظور کرکے جلد نافذالعمل بنایاجائے ،کنونشن میں ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی،پیرسید جہانگیر سعیدی شاہ ،ڈاکٹر عبد القادر سکندری ،علی رضا ارشد ،علامہ یوسف رضا جلالی ،ڈاکٹر محمد اسلم جلالی ودیگر موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن