لاہور(لیڈی رپورٹر)نگران وزیر تعلیم اور پرو چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ منصور قادر کی زیر صدارت یونیورسٹی کا 17 ویں سنڈیکیٹ اجلا س منعقد ہوا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے یونیورسٹی کی کامیابیوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریف پیش کیا۔ اجلاس میں یونیورسٹی میں پروفیسرو ںاور ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی تعیناتی ،اکڈیمک کونسل کی تجاویز،سلیکشن بورڈ کے فیصلوں،فنانس اینڈ پلاننگ کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں ،موجودہ کیمپس اور نئے تعمیر شدہ اکڈیمک بلاک کے ناموں کی منظوری کے ساتھ ساتھ دیگر تعلیمی و انتظامی امور پر بحث کی گئی۔
نگران وزیر تعلیم ، پرو چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی زیر صدارت اجلا س،ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ
Mar 24, 2023