لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے 23 مارچ کے موقع پر کہا کہ قائد اعظم نے نظریہ پاکستان یعنی دو قومی نظریہ (جو دراصل نظریہ اسلام ہے) کی بنیاد پر یہ ملک بنایا تھا۔ افسوسناک بات ہے کہ اس نظریہ کو بھلانے کی وجہ سے ملک دولخت ہوا اور باقیماندہ بھی عدم استحکام کا شکار ہے۔ اس نظریہ کا احیاء وقت کی ضرورت ہے کیونکہ نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے ،نظریہ پاکستان حقیقت میں پاکستان کی بقا کی ضمانت ہے۔جن مشکلات میں ملک گھرا ہوا ہے ان سے نکلنے کا واحد راستہ یہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور مرکزی سیکرٹریٹ میں 23 مارچ کے حوالے منعقدہ تقریب میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔