لاہور (خصوصی نامہ نگار)متحدہ علماء کونسل پاکستان کے چیئرمین اورمعروف دینی ومذہبی رہنمامولاناعبدالرؤف ملک نے حبیب اللہ روڈ پر یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مملکت خداداد پاکستان ایک عظیم نعمت عظمیٰ اورعطیہ خداوندی ہے جس پراللہ تعالیٰ کے حضور جتنابھی شکربجالایاجائے کم ہے۔ یہ نعمت کسی بہت بڑی نعمت سے کم نہیں کہ مکہ ومدینہ کے بعدپاکستان دنیاکاوہ واحد ملک جوصرف اورصرف نظریہ اسلام پرہی قائم ہواجو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ایک فقیدالمثال شان واعزازہے۔ یوم پاکستان درحقیقت یوم تجدید عہدکا دن ہے کہ اس دن ہم سب کوپیارے وطن پاکستان کی بقاء وسلامتی اورترقی وخوشحالی کیلئے تجدیدعہدکریں اورہرقسم کے سیاسی انتشار و خلفشار، شدت وانتہاپسندی کایکسرخاتمہ کرکے پیارے وطن پاکستان کوامن وسلامتی کاگہوارہ بنادیں جوہم سب کادینی وملی اورقومی فریضہ ہے۔
مملکت پاکستان ایک عظیم نعمت عظمیٰ ،عطیہ خداوندی ہے:مولاناعبدالرؤف
Mar 24, 2023