دادو کوٹڑی روہڑی  ٹرین سروس کی بحالی کے لیے  احتجاج

Mar 24, 2023


دادو (نامہ نگار ) دادو تا کوٹڑی روہڑی ٹریک پر بند ٹرینوں سروس کی بحالی کے لیے سماجی تنظیم سیتا سرجنہار فورم دو ماہ سے سراپا احتجاج رہنماء  مشہور میمن، شہزاد میمن، امجد علی کھوسو، محمد صادق سولنگی، غلام رسول ملاح اور دیگر شہریوں کی قیادت میں 61 ویں روز رحمانی نگر ریلوے اسٹیشن پہنچ کر احتجاج مظاہرین کی ٹرین سروس کی بحالی کے لیے نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرے کی قیادت کرنے والے سماجی تنظیم کے رہنما مشہور میمن اور دیگر نے کہاکہ سیلاب اور بارشوں کو 8 ماہ بیت چکے ہیں ریلوے انتظامیہ اور نجی ٹرانسپوٹ مافیہ کی ملی بھگت سے غریب عوام کو ٹرین کی سستی اور محفوظ سواری سے محروم کر دیا ہے شہری نجی ٹرانسپورٹ مافیہ کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں سیلاب اور بارشوں سے کوٹری سے دادو روہڑی ٹریک متاثر ہوا جس 6 ماہ سے مکمل طور کلیئر ہوچکا جس پر قلندر لعل شھباز کے عرس کے موقع پر  خصوصی ٹرینیں چلائی گئی مگر روٹ پر مستقل طور چلنے والی گاڑیاں بولان، خوشحال خان خٹک اور موئن جو دڑو ایکسپریس کی سروس بلاجواز بند رکھی گئی ہیں انہوں نے وزیرریلوے اور ریلوے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں بلاجواز معطل رکھی گئی ٹرین سروس بحال کرکے رلیف فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں