امہات المومنین ؓ کو نمونہ بنا کر معاشرہ کی اصلاح کی جاسکتی ہے:راغب نعیمی


لاہور (خصوصی نامہ نگار) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ شرعی حدودمیں رہتے ہوئے عورتوں کوترقی کی مواقع ملنے چاہیے۔ خواتین حسن اخلاق وکردار سے معاشرے کی اصلاح کریں۔ اولاد کی تعلیم وتربیت خاندان اور معاشرے کی اصلاح، ان تمام امور میں عورت کا اہم کردار ہوتا ہے۔ امہات المومنین ؓ کی حیات مبارکہ کو نمونہ بنا کر معاشرہ کی اصلاح کی جاسکتی ہے۔ان خیالات کاانہوں نے گزشتہ روز جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں سالانہ تقریب ختم بخاری سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔تقریب میںمولانا سلطان صدیقی،مفتی قدرت اللہ،مفتی کرامت علی،سر انجم،سرسہیل احمد،پرنسپل نبیرہ عندلیب نعیمی،مس فرحت رانی،مس اقراء شہاہین، مس عاصمہ دیگر معلمات سمیت طالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی،بخاری شریف کی آخری حدیث مبارکہ کادرس دیتے ہوئے شیخ الحدیث جامعہ نعیمیہ مولاناغلام نصیر الدین چشتی نے کہاکہ حدیث رسول شریعت اسلامیہ کا اہم ماخذ ہے۔ اسلام کی امتیازی خصوصیات ہے کہ نبی کریم کی تعلیمات سندکے ساتھ محفوظ ہیں۔مدارس اسلامیہ اسلام کے قلعہ ہیں ہر دور میں معاشرے کی اصلاح و بہبودکیلئے ان کی نمایاں حیثیت رہی ہے۔تقریب کے اختتام پرملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن