تھرپارکر میں آروپلانٹ ملازمین کا احتجاج


مٹھی  (نامہ نگار) تھرپارکر میں آروپلاںٹ ملازمین کو تنخواہیں نہ ملی، احتجاج کرنے پر  محکمہ پبلک ہیلتھ کا انجینئر آپے سے باہر، ملازم کو اغوا کرنے کی دھمکیاں، مبینہ آڈیو ریکارڈنگ وائرل۔تفصیلات کے مطابق: ضلع تھرپارکر میں آر او پلانٹ ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، چیف انجینئر پبلک ہیلتھ نے احتجاج کرنے پر ملازمین کو دھمکیاں دی ہیں جس کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ وائرل ہوگئی ۔آرو پلانٹ ملازمیں کے سربراہ عرفان بجیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تیس ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ : معاملے کا نوٹس لے کر تھر میں آرو پلانٹ چلانے کا ٹھیکہ کسی دوسری کمپنی کو فراہم کیا جائے اور کرپٹ اوسلو کمپنی کے اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن