پڈی سی جامشورونے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

Mar 24, 2023


جامشورو ( نامہ نگار)وزیراعلی سندھ کے احکامات پر ڈی سی جامشورو فرید الدین مصطفی نے رمضان المبارک کے حوالے سے بچت بازار کے قیام کے سلسلے میں کوٹری ملک محراب پارک اور پریس کلب کا دورہ کرتے ہوئے بچت بازار سے متعلق جگہ کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا اور بچت بازار کیلئے افسران کو ہدایت دیں۔جس کا افتتاح وہ بدھ کے روز کریں گے۔اس موقع پر سی ایم او کوٹری الطاد راہپوٹو۔اے سی کوٹری سمیع اللہ سنجرانی اور مختیارکار کوٹری ماجد خاصخیلی سمیت دیگر بھی موجود تھے بعد ازاں انہوں نے پریس کلب پر صحافیوں کے وفد سے بھی ملاقات کی اور انہیں بچت بازار کے نگرانی اور عوامی شکایات کی نشاندہی کرنے کو کہا تاکہ رمضان المبارک میں غریب ومتوسط طبقہ کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔اس موقع پر پریس کلب آنے پر پریس کلب کے جرنل سیکریٹری جناب مجید بلوچ صاحب اور دیگر صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر جامشورو کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بلخصوص وزیراعلی سندھ کی خاص ہدایت ہے کہ رمضان المبارک میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بھرپور کاروائی کی جائے اور بچت بازار لگانے کے ساتھ عام مارکیٹ میں نرخوں کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کیا جائیگا اور سرکاری نرخ سے زائد وصولی کرنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزیدخبریں