لاہور (نامہ نگار) صوبائی وزیر مواصلات و ایکسائز بلال افضل نے گزشتہ روز اوکاڑہ اور دیپالپور کا دورہ کیا جہاں پنجاب حکومت کی جانب سے مفت آٹے کی تقسیم کیلئے قائم مختلف پوائنٹس کا معائنہ کیا اور وہاں موجود شہریوں سے مسائل دریافت کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشا ن حنیف سمیت متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت غریب عوام کیلئے تاریخ کے سب سے بڑے ریلیف پیکج کو بروئے کار لا رہی ہے اور 10 کروڑ افراد میں 53 ارب روپے کا آٹا مفت تقسیم کیا جارہا ہے۔ ہر اہل فرد کو رمضان کے دوران مرحلہ وار آٹے کے 3 تھیلے ملیں گے۔ حکومت لوگوں کی آسانی اور سہولیات کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اوکاڑہ میں مفت آٹا پوائنٹس کی سکیو رٹی پر 1122 کے طبی امداد کے کاوَنٹر،خواتین اور مردوں کے الگ الگ پوائنٹس کے قیام سپیشل افراد کیلئے ویل چیئر، ریسکیو 1122 کے انتظامات کو سراہا۔ اللہ تعالیٰ نے ہ میں اپنے لوگوں کی خدمت کا ایک موقع دیا ہے۔ اور ہ میں اپنی تمام تر صلاحیتیں اورتوانائیاں لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے صرف کرنا ہیں ۔صوبائی وزیر نے آٹا فراہمی پوائنٹس پر شکایات سیل طبی امداد کے کاونٹر کا بھی جائزہ لیا۔