اسیران کی سحری ‘افطاری کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا: آئی جی جیل خانہ جات


لاہور (خبر نگار)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے  ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کا دورہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  اسیران کو سحری وافطاری میں دیئے جانے والے کھانے کے معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے ۔اسیران کی سحری وافطاری کی تیاری و تقسیم کار میں غفلت اور سستی برتنے والے عملے کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ سپرنٹینڈنٹ جیل سمیت اسیران کی سحری وافطاری کی تیاری و تقسیم کار میں غفلت اور سستی برتنے والے عملے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔تمام ڈی آئی جیز بھی مختلف جیلوں کے دورے کر کے آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔ڈی آئی جی قاضی محمد اسلم نے ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ ، ڈی آئی جی سعید اللہ گوندل نے سنٹرل جیل فیصل آباد ، ڈی آئی جی رانا راؤف نے سنٹرل جیل راولپنڈی ، ڈی آئی جی شوکت فیروز نے سنٹرل جیل ساہیوال اور ڈی آئی جی محسن رفیق نے سنٹرل جیل ملتان کا اچانک دورہ کیا ہے۔تمام ڈی آئی جیز کی جانب سے اسیران کی سحری وافطاری کی تیاری و تقسیم کار میں غفلت اور سستی برتنے والے عملے کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے رپورٹ صدر دفتر ارسال کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن