فیروزوالہ( نامہ نگار) کوٹ پنڈی داس کا رہائشی نوجوان محسن علی قلعہ ستار شاہ کے قریب فیکٹری میں ترپال اور توڑے والی مشین پر کام کررہا تھا کہ صفائی کے دوران اچانک اس کی زد میں آکر موقع پر ہی جان بحق ہوگیا ۔تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے متوفی کی نعش ہسپتال بھجوا دی۔ ذرائع کے مطابق لاہور روڈ پر واقع اکثر فیکٹریوں میں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے کوئی سہولیات میسر نہ ہیں۔ محکمہ لیبر اور محکمہ شوشل سکیورٹی کا عملہ فیکٹری مالکان سے ساز باز کئے ہیں ۔ لیبر یونین کے حکام نے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فیکٹری مالکان کیخلاف کارروائی کی جائے۔