ملتان سلطانز کے ٹیم منیجر حیدر اظہر  پر ایک میچ کی پابندی عائد

Mar 24, 2023


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ملتان سلطانز کے ٹیم منیجر حیدر اظہر پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملتان سلطانز کے ٹیم منیجر حیدر اظہر کو آرٹیکل 2.13 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دی،ٹرافی اتنی قریب آ کر گنوانے پر سلطانز کے پلیئرز و آفیشلز سخت مایوس تھے۔بعض وائیڈ بالز کے حوالے سے ریزرو امپائر آصف یعقوب سے احتجاج بھی کیا گیا۔

مزیدخبریں