اسلام آباد (آئی این پی)پیرس سینٹ جرمین کے فارورڈ کیلین ایمباپیکو فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے،24سالہ کیلین ایمباپے نے ریٹائرڈ ہیوگو لوریس کی جگہ فرانسیسی ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں،کیلین ایمباپے نے ٹیم کوچ ڈیڈیئرڈیشام کے ساتھ بات چیت کے بعد اس تجویز کو قبول کیا، ٹوٹنہم کے گول کیپر لوریس نے ایک ماہ قبل ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد جنوری میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کو خیر باد کہہ دیا تھا،36سالہ ہیوگو لوریس ایک دہائی سے زائد عرصے سے فرانسیسی فٹ بال ٹیم کی قیادت کی ذمہ داریاں نبھارہے تھے، کیلین ایمباپے 66بین الاقوامی میچز میں فرانس کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔
،انہوں نے 2018میں لیس بلیوس کو ٹائٹل جیتنے میں مدد کرنے کے بعد 2022کے عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ارجنٹائن کے خلاف ہیٹ ٹرک سکور کی تھی تاہم یہ میچ ارجنٹائن نے فرانس پنالٹی ککس پر 2-4سے شکست دی تھی۔
ہیوگو لوریس ریٹائر، کیلین ایمباپے فرانسیسی فٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر
Mar 24, 2023