چنئی(آئی این پی)بھارت کے جارح مزاج بلے باز سوریا کمار یادیو نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین بار صفر پر آئوٹ ہونے کا منفی اعزاز اپنے نام کرلیا،سوریا کمار یادیو لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر، ظہیر خان، ایشانت شرما، جسپریت بمراہ اور انیل کمبلے کے بعد ون ڈے کرکٹ میں لگاتار تین صفر اسکور کرنے والے چھٹے ہندوستانی بلے باز بن گئے، ون ڈے کرکٹ میں مسلسل سب سے زیادہ صفر کا عالمی ریکارڈ 4ہے۔
سوریا کمار یادیو نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین بار صفر پر آئوٹ ہونے کا منفی اعزاز حاصل کر لیا
Mar 24, 2023