پہلاٹی ٹونٹی،پاکستان،افغانستان آج مد مقابل

Mar 24, 2023


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور افغانستان کے درمیا ن تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ آج متحدہ عرب امارات شارجہ میں کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ کپتانی سے بطور پلیئر مجھے کافی فرق پڑا ہے، جب عام پلیئر ہوتے ہیں تو اپنے کھیل کا سوچتے ہیں، بطور کپتان ہر کسی سے پرفارمنس لینے کا سوچتے ہیں۔پاکستان کی بینچ سٹرینتھ کیلئے افغانستان کیخلاف سیریز کافی اہم ہے، جو نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے اس کو مکمل سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے نوجوان پلیئرز اچھی فارم میں ہیں، وہ بھرپور اعتماد کیساتھ سیریز میں جارہے ہیں۔ راشد خان پوری دنیا میں لیگ کھیلتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کی سیریز میں اچھے میچز ہوں گے، افغانستان کیساتھ ہمارے میچز کافی سنسنی خیز رہے ہیں، میچز آخری اوور تک جاتے ہیں تو اس سے پلیئرز کا پریشر کو ہینڈل کرنے والا ذہن بن جاتا ہے۔ پی ایس ایل ایک بہترین لیگ ہے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کا دباؤ کچھ اور ہی ہوتا ہے، صائم ایوب، احسان اللہ زبردست ٹیلنٹ ہیں، مجھے ان سے سے کافی امیدیں ہیں، عماد وسیم اور اعظم خان نے اچھا کم بیک کیا ہے صائم جس فارم میں  ہے بابر کی کیٹیگری والے کھلاڑیوں جیسا کھیل رہا ہے۔ ورلڈکپ 2024 ء کو ذہن میں رکھ کر نوجوانوں کو چانس دینا اچھی بات ہے۔کچھ پلیئرز کو ذمہ داری ملتی ہے تو پرفارمنس میں نکھار آجاتا ہے، ٹیلنٹ کو بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ٹیلنٹ کو بیک کیا جائے، بابر اعظم کو بھی شروع میں بیک کیا گیا تو وہ آج اتنا بڑا پلیئر بنا ہے، بابر اعظم ہمارا کپتان ہے، وہ اگلی سیریز میں واپس آئیگا۔

مزیدخبریں