کراچی (کامرس رپورٹر ) یونیٹی فوڈز اور جے ڈی سی فاونڈیشن کے تعاون سے طاقتور پاکستان راشن پروگرام کے تحت 20 لاکھ خاندانوں میں مرحلہ وار راشن پہنچائے جانے کے پہلے مرحلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ طاقتور عوام کے طاقتور حکومت کے ہوتے ہوئے بے یارومد گار لوگوں کے لئے ہمارے دو بھائیوں ظفرعباس اورادریس گیگی نے معیاری راشن تقسیم کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملک میں مڈل کلاس طبقہ ہے جو نہ کسی دسترخواں پر جاسکتا ہے اور نہ یہ کسی ادارے میں جا سکتا ہے۔مڈل کلاس افرد ادھار لے کراپنے گھر کا چولہا چلا رہے ہیں۔ 1 ملین لوگ طاقتور پاکستان راشن اسکیم میں رجسٹریشن کر واچکے ہیں۔ گفٹ کے طور پر سفید پوش لوگوں کے گھرراشن پہنچایا جائے گا۔ کوریئرسروس کے تحت راشن تقسیم کیا جائے گا۔ راشن کے صحیح حقدار کو راشن پہنچایا جائے گا اور6 مہینے تک مستحق افراد کو راشن دیا جائے گا۔ میڈیا کو بلانے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو اچھا میسج ملے۔ یونیٹی فوڈز کے سی ای او فرخ امین، ادریس گیگی اور ظفرعباس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میڈیا اس خبر کو زیادہ سے زیادہ دکھائے صاحب حیثیت لوگ اور آگے آئیں۔ لوگ بھوک اور بیروزگاری کی وجہ سے خود کشی کررہے ہیں۔ اس موقع پر ظفر عباس کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے عوام کو ریلیف پیکج نہیں مل رہا۔ پاکستان میں پہلی بار بچت ایکسپو لگ رہا ہے۔ کوریئر سروس ہر گھر راشن پہنچائے گا اور کہے گا کہ آپ کا گفٹ آیا ہے اور اگلے 6 مہینے تک آتا رہے گا۔ ہمارے ملک کا برا حال ہے لوگوں کو آوارہ کتے کاٹ رہے ہیں۔ مڈل کلاس لوگ بھوک سے مررہے ہیں۔ خدارا حکومت کوئی گرانٹ دے۔ جے ڈی سی کی پہلی سہری گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے ہے۔ حکومت سے گزراش ہے کہ کام کریں۔ فرخ امین اور گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اس موقع پر سنرچ فوڈز کے چیئرمین ادریس گیگی سمیت میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔
گورنر سند ھ نے طاقتور پاکستان راشن پروگرام کا آ غاز کر دیا
Mar 24, 2023