جی ایف ایس بلڈرز اور وال اسٹریٹ کے مابین معاہدہ


کراچی (کامرس رپورٹر ) جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیلوپرز اور وال اسٹریٹ کے درمیان ایم او یو سائنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سی ای او جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیلوپرز عرفان واحد کا کہنا تھا کہ وال اسٹریٹ اورجی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیلوپرزکا یہ پہلا معاہدہ ہے اور یہ معاہدہ مستقبل میں ہمارے لئے خوشائند ثابت ہوگا۔ جی ایف ایس بلڈرز اور وال اسٹریٹ آپس میں مل کرکام کریں گے۔ یہ ہماری کامیابی کے لئے ایک بہترین قدم ہے۔ پاکستان میں وال اسٹریٹ کا نام بلند ہے۔ ہم خوش ہیں کہ ہمیں وال اسٹریٹ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے ان کا ریمیٹینز سسٹم معیاری اور اعلی درجے کا ہے۔ اس موقع پر وال اسٹریٹ کے کنٹری مینجراسلم رینجرکا کہنا تھا کہ وال اسٹریٹ اور جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیلوپرزکے ساتھ ایم او یو سائن کرنے پر بہت فخر محسوس کرہی ہے۔ عرفان واحد ہمارے لیے بہت قابل احترام ہیں، وال اسٹریٹ کی رمضان آفر سے لوگ جتنا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اٹھائیں ان کے لئے مفید ہے، وال اسڑیٹ رمضان آفر سےآپ جتنے پیسے بھیجیں گے اتنے ہی انعامات کے حقدار بن جائیں گے۔ وال اسٹریٹ رمضان آفر کے زریعے لوگ پورے رمضان ہر روزجیت سکیں گے کیش پرائیزز، عمرے اور حج کے ٹکٹس اور بہت کچھ، وال اسٹریٹ کی پاکستان میں 98 برانچر موجود ہیں جبکہ کراچی میں اس وقت وال اسٹریٹ کی 20 برانچز موجود ہیں وال اسٹریٹ عوام کی خدمات کے لئے ہمیشہ حاضر ہے، اس موقع پر وال اسٹریٹ اور جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے درمیان ایم او یو بھی سائن کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...