کامونکی(نمائندہ خصوصی)مقدمہ بازی کی رنجش پر کار سوارچار افرادنے میاں بیوی کوزبردست تشدد کا نشانہ بناڈالا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں خان پیارا کی تنظیم بی بی نے قلعہ دیدار سنگھ کے عنصر کیخلاف مقدمہ درج کروارکھا ہے جس کا اْسے رنج تھا گذشتہ شام تنظیم بی بی اْسکا خاوند محمد رضوان اپنی بیٹی کی دوائی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے لیکر موٹرسائیکل پرواپس جارہے تھے کہ جی ٹی روڈ نادرا آفس کے قریب کارمیں سوارعنصرنے اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اْنہیں روک لیا اور تنظیم بی بی اور اْسکے خاوندرضوان کو زبردست تشدد کا نشانہ بنایا۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔