7 ہزار کے قریب لوگوں کومفت آٹے کے تھیلے فراہم کرچکے: نائب تحصیلدار اسلم 


پھول نگر (نامہ نگار)پنجاب حکومت کی جانب سے مستحقین کو مفت آٹا فراہم کرنے کیلئے قائم کئے گئے پوائنٹس پر لوگوں کو قطاروں میں آٹا مل رہا ہے پھول نگر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 میں مفت آٹے کا پوائنٹ قائم ہے اس موقع پر رانا سلیم ،خالد پٹواری ،منیر احمد ،ذیشان ،قمر رانابلوبھی موجود تھے نائب تحصیلدار اسلم نے مفت آٹا پوئنٹ ہائی سکول نمبر1کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ہم سات ہزار کے قریب لوگوں کومفت آٹے کے تھیلے  فراہم کرچکے ہیں شہریوں کی عزت سب سے پہلے ہے اللہ کو خوش کرنا ہو تو اس کے بندوں کو راضی رکھنا پڑیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...