گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) عدالت نے مبینہ طور پر معذور شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سے متعلق درخواست پر گواہان کو 25مارچ کو طلب کر لیا ،تفصیل کے مطابق شاہزیب نے جوڈیشل مجسٹریٹ قیصر جمیل کی عدالت میں دائر کئے گئے استغاثہ میں الزام عائد کیا کہ قبضہ مافیا نے ، مرزا عبدالرائوف ، طیب ، مرزا طیب اور رانا غلام مصطفی نے اسے اور کزن اشفاق کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، گن پوائنٹ پر پیسے چھینے اور قتل کی دھمکیاں دیں انکی چیخ وپکار پر اہل علاقہ نے بمشکل انکی جان بچائی مقدمہ درج نہیں ہوا ۔ شاہزیب نے عدالت کو بتایا کہ وہ معزور ہے جان کو شدید خطرہ ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے شاہزیب اور وقوعہ کے گواہان کو شہادت ریکارڈ کروانے کے لئے 25 مارچ کو طلب کر لیا ۔