گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی سیاست ذاتی مفاد اور طول اقتدار کے سوا کچھ نہیں،حکومت نے سیاسی انتقام میں اخلاقی و قانونی حدیں پھلانگ لیں،نیب قوانین میں تبدیلی کرکے 50 کروڑ تک کی کرپشن کو جائز قرار دیا گیا،انتخابات سے فرار ملک و ملت کیلئے خوفناک نتائج لائے گا،قرارداد پاکستان کی منظوری نے مسلمانوں کو روشن مستقبل کی نوید سنائی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد رفیق قادری،حافظ عدیل عارف،ڈاکٹر محمد احمد نورانی،علامہ محمد عمر صدیقی،حاجی غلام فرید کیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔